Showing posts with label Education. Show all posts
Showing posts with label Education. Show all posts

Tutor and Children Education

Better Education for Better Life


.

Now a day, it has become fashionable for children of any age to get into the habit of tutoring. And to justify that there is no longer a time for school where education was possible at very low cost. Now education in private educational institutions is common but very expensive. Our suggestion is that in such a situation when the huge expenses in educational institutions on the one hand and the burden of general household expenses on the other hand rub us with land, at least the cost of tuition should be saved. Efforts should be made to provide a better learning environment for the children. That is, in the evenings, parents should supervise their children’s homework.

This method is very useful and has only its own style to be adopted. We are not advising the elders of the house to sit with the child in the evening and start teaching them. This will lower the child’s self confidence and the child will not try to read the lesson without the help. Remember the child does not learn as much the teacher teaches as he can by asking questions from the teacher.

The most important thing is that in this way the child becomes motivated to learn and he tries to find a question in everything.

On the other hand, it keeps an eye on its shortcomings and tries to get rid of them. If you follow our advice, not only will you be well aware of your child’s weakness and short comings, but you will also be able to avoid the hefty tuition fees that have become a major burden on the middle class. Keep in mind that the most important thing in not to increase your income rather to decrease to your expenses. That biggest reason for our worries is that we have not learned to live by budgeting according to our income rather we started accumulating wealth by adopting legal and illegal methods.

The aspects of normal life that we have identified are not difficult to follow. It is usually a waste of time for a person to be careless, which gradually breaks his back and makes it difficult to breathe comfortably.


ٹیوٹر اور بچوں کی تعلیم
فی زمانہ یہ فیشن چل نکلا ہے کہ بچوں کو خواہ کسی بھی عمر کے ہوں انہیں ٹیوشن کی عادت ڈال دی جائے۔اور جواز یہ پیش کردیا جائے کہ اب سکولوں کا وہ وقت نہیں رہا جہاں بہت کم اخراجات میں تعلیم کا حصول ممکن تھا۔اب پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیم  عام ہے مگر خاصی مہنگی پڑتی ہے۔لیکن ہمارا مشورہ یہ ہے کہ ایسے حالات میں  جب کہ تعلیمی اداروں میں بھاری بھر اخراجات ایک طرف سے اور عام گھریلو اخراجات کا بوجھ دوسری طرف سے ہمیں زمین سے مسل دے۔تو ٹیوشن کے اخراجات سے تو کم از کم جان چڑائی جائے۔ کوشش کرنی چاہئےکہ بچوں کو قدرے بہتر تعلیمی ماحول دیں۔یعنی شام کو والد یا والدہ اپنے بچوں کے ہوم ورک کی نگرانی کریں۔یہ طریقہ بہت کا رآمد ہے۔صرف اس کا اپنا ایک انداز ہے وہ اختیار کیا جائے۔ ہم یہ مشورہ بھی نہیں دے رہے ہیں کہ گھر کے بزرگ شام کو بچے کو اپنے ساتھ بٹھا کراس کو پڑھانا شروع کر دیں۔اس سے بچے میں خود اعتمادی کم ہو جاتی ہے۔اور بچہ دوسروں کا سہارا لئے بغیر کام کو ہاتھ نہیں لگاتا۔ بلکہ بچے سے کہہ دیا جائے کہ یہاں بیٹھ کر ہوم ورک مکمل کریں اور جو کلاس ورک کیا گیا ہے اس کو دہرائیں۔فرض کر لیں بچہ ہوم ورک مکمل کر لیتا ہے مگر اس کو کلاس ورک مکمل کرنے میں کہیں دشواری پیش آتی ہے۔تو اس کو بتا دیا جائے کہ کل سکول میں جاکر اپنے متعلقہ استاد سے دوبارہ پوچھ لیں۔اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ بچے میں خود اعتمادی بڑھے گی۔اور وہ کسی چیز کو سیکھنے کے لئے کسی سے پوچنے میں جھجک محسوس نہیں کرے گا۔یاد رہے کہ بچہ خود پوچھ پوچھ کر جتنا سیکھ سکتا ہے،استاد کے پڑھانے سے اتنا نہیں سیکھتا۔سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس طرح بچے میں سیکھنے کا جذبڑ ھ جاتا ہے اور وہ ہر بات میں کوئی سوال ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے۔جب کہ دوسری طرف اس کو اپنی خامیوں پر نظر رہتی ہے اور ان کو نکالنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر ہمارے مشورے پر آپ نے عمل کیا تو اس طرح نہ صرف آپ اپنے بچے کی کمزوریوں اور خامیوں سے بخوبی واقف ہوں گے بلکہ ٹیوٹر کو دی جانی والی بھاری فیس سے بھی بچنا ممکن ہوگا۔جو کہ متوسط طبقے کے  لئےایک بڑا بوجھ بن کر سامنے آتی ہے۔

یہ بات ذہن میں بٹھالیں کہ آمدنی بڑھانے سے کیں زیادہ اہم کام اخراجات میں کمی ہے۔ہماری پریشانیوں کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اپنی آمدنی کے مطابق بجٹ بنا کر زندگی گزارنا نہیں سیکھا۔بلکہ زندگی کے تمام آسائیشوں کے حصول کے لئے جائز و ناجائز طریقے اپنا کر دولت کے انبار لگانا شروع کردیا۔

ہم نے عام زندگی کے جن پہلوؤ ں کی نشاندہی کی ہے ان پر عمل کرنا مشکل نہیں ہے۔عموماً انسان سے بے خیالی میں فضول خرچیاں ہو جاتی ہیں جو دھیرے دھیرے اثرانداز ہوکرکمر توڑ دیتی ہیں اور راحت سے سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔


Thanks for the visit